ٹیلی کمیونیکیشن کی خدمات دینے والی ملک کی سب سے بڑی پرائیویٹ کمپنی
بھارتی ایئر ٹیل نے ٹیلينور انڈیا کو تحویل میں لینے کا اعلان کیا ہے۔ایئر ٹیل کے ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو
آفیسر گوپال وٹھل نے آج یہاں
بتایا کہ ملک کے سات ٹیلی کمیونیکیشن حلقوں
میں خدمات دینے والی ٹیلينور انڈیا كميونكیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو تحویل میں
لینے کے لئے ٹیلینور جنوبی ایشیا سرمایہ کاری پی ٹی آئی لمیٹڈ کے ساتھ
معاہدہ کیا گیا ہے۔یہ تحویل ریگولیٹرز کی منظوریوں پر انحصار کرتی ہے۔